چھوڑ کے آپ کا دامن رحمت, آقا ہم سے بھول ہوئی.
کھو دی اپنی قدر و قیمت, آقا ہم سے بھول ہوئی.
دیکھ ہماری آنکھ مچولی, اپنے سینے اپنی گولی. بھول گئے ہم درس اخوت, آقا ہم سے بھول ہوئی.
بن کے سینوں زر کے بندے, تن کے اجلے من کے گندے.
لٹ گئی ہم سے فخر کی دولت, آقا ہم سے بھول ہوئی.
ساری دنیا کے ٹھکرائے ہوئے ہیں, تیری گلی میں آئے ہوئے ہیں.
کھول دے اپنا باب رحمت, آقا ہم سے بھول ہوئی.