اللہ کے خاص مقرب بندے نعمتوں کے باغات میں ہوں گے - آسان ترجمہ القرآن - سورۃ الواقعة آیت ۱۰ تا ۱۹
ترجمہ:
اور جو سبقت لے جانے والے ہیں، وہ تو ہیں ہی سبقت لے جانے والے وہی ہیں جو اللہ کے خاص مقرب بندے ہیں۔ وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے۔ شروع کے لوگوں میں سے بہت سے۔اور بعد کے لوگوں میں سے تھوڑے۔ سونے کے تاروں سے بنی ہوئی اونچی نشستوں پر۔
ایک دوسرے کے سامنے ان پر تکیہ لگائے ہوئے۔
سدا رہنے والے لڑکے ان کے سامنے گردش میں ہوں گے ـ ایسی شراب کے پیالے، جگ اور جام لے کر۔جس سے نہ ان کے سر میں درد ہوگا، اور نہ ان کے ہوش اڑیں گے۔
آسان ترجمہ القرآن - سورۃ الواقعة آیت ۱۰ تا ۱۹