سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ ۔۔۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا ۔ اسلام اور کفر کے معرکے میں سب سے پہلے اللہ کے راستے میں تیر چلانے والے کئی ملکوں کے فاتح ۔۔۔۔ اسلام لانے کے وقت ان کی عمر 17 سال کی تھی۔۔
طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالی عنہ ۔۔۔۔ 16 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔۔ کئی لشکروں کی قیادت کی ۔۔۔۔ غزوہ احد میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تیروں کی بارش ہونے لگی تو حضرت طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ ہی تھے جو اپنے ہاتھ سے تیروں کو روکا کرتے تھے جس کی وجہ سے آپ کا وہ ہاتھ شل ہو گیا۔۔
ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ تعالی عنہ ۔۔۔۔ سولہ سال کی عمر میں مشرف بہ اسلام ہوئے ۔۔۔۔ اور اپنا گھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیا جو اسلام کا سب سے پہلا مدرسہ ثابت ہوا ۔۔۔
معاذ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ ( عمر 13 سال ) معوذ بن عفراء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ( عمر چودہ سال ) نے اس امت کے فرعون ابوجہل کو جہنم واصل کیا۔۔۔